نوشکی: عام آبادی پر پاکستان فوج کے ڈرون حملے، جانی نقصانات

259

بلوچستان کے شہر نوشکی میں پاکستان فوج کی جانب سے ڈرون حملوں میں متعدد افراد جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نوشکی میں پاکستانی فوج کی جانب سے ڈرون حملے کیئے جارہے ہیں جن میں عام آبادیوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کلی جمالدینی میں ڈرون حملے کے نتیجے میں جانی نقصانات کی خبریں سامنے آئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز سے مختلف مقامات پر بیس سے زائد ڈرون حملے کیئے جاچکے ہیں جبکہ اس سے قبل ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی گئی تھی۔

بعض مقامات پر فورسز کی جانب سے عام آبادیوں پر فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔

خیال رہے گذشتہ تین روز سے نوشکی شہر بلوچ لبریشن آرمی کے کنٹرول میں ہے۔ یہ کاروائی آپریشن ھیروف کے تحت کی جانے والی کاروائی کا حصہ ہے۔