نوشکی: بٹو کے علاقے میں پاکستانی فورسز کی عوام پر فائرنگ، جانی نقصان کی اطلاع

362

بلوچستان کے علاقے نوشکی کے بٹو سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے عوام پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق فورسز کی فائرنگ کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں اور شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز کی فائرنگ ، ڈروں حملوں کے نتیجے میں گوادر میں 12 شہری، تمپ میں ایک شخص، نوشکی میں ایک کمسن بچہ اور دس مسافر جان بحق ہونے کی رپورٹس موصول ہو چکی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ چار روز سے نوشکی شہر میں شدید نوعیت کی جھڑپیں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شہر پر بلوچ لبریشن آرمی کا کنٹرول برقرار ہے، جبکہ پاکستانی فوج کی جانب سے ڈرون طیاروں کے ذریعے متعدد مقامات پر بمباری کی گئی ہے، جن میں عام آبادی کے نشانہ بننے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔