ٹیچنگ ہسپتال تربت کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹر عبد الوحید بلیدی کے مطابق، گزشتہ روز مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں زخمی ہونے والے 11 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔
ایم ایس کے مطابق، زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا، جبکہ باقی زخمیوں کا علاج ٹیچنگ ہسپتال تربت میں جاری ہے۔
ڈاکٹر بلیدی نے کہا کہ گزشتہ روز ٹیچنگ ہسپتال تربت کے لیے ایک کٹھن آزمائش کا دن تھا، تاہم ہنگامی حالات میں ڈاکٹرز، فارماسسٹ اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے باہمی تعاون سے فرائض انجام دیے، جو قابل تحسین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت ہمیشہ طبی عملے کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں آپریشن ہیروف کے سلسلے میں رودبن ایف سی کیمپ پر ایک منظم حملے کے بعد فورسز کی عام آبادی پر فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق اور خواتین سمیت کئی زخمی ہوئے تھے۔
















































