بلوچ لبریشن آرمی نے اپنے ایک اور فدائی کی تصویر اور تفصیلات اپنے آفیشل چینل ہکل پر شائع کر دی ہیں۔
بلوچ لبریشن آرمی نے پسنی میں آپریشن ھیروف کے دوران حصہ لینے والے فدائی سبزل بلوچ کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ تنظیم نے حملہ آور کی شناخت سبزل بلوچ ولد سول جان بلوچ، کوڈ نام: کوہسار، سنِ پیدائش: 1999، سکنہ کورِ پشت، بلیدہ کے نام سے کی ہے۔
تنظیم کے مطابق سبزل بلوچ نے 2022 میں بلوچ لبریشن آرمی میں شمولیت اختیار کی اور 2023 میں مجید بریگیڈ کا حصہ بنے۔ انہوں نے ہر فیصلہ مکمل شعور اور ذمہ داری کے ساتھ کیا، جو حالات کی بجائے تجربے اور یقین سے تراشے گئے تھے۔ آخرکار 31 جنوری 2026 کو سبزل بلوچ نے پسنی میں فدائی حملہ سر انجام دیا۔
بی ایل اے کے مطابق سبزل بلوچ نے اپنے مختصر عرصے میں ایک ایسے راستے کا انتخاب کیا جو وقتی جوش نہیں بلکہ مستقل ارادے کی عکاسی کرتا ہے، اور انہوں نے اپنی پوری زندگی ایک مقصد کے لیے وقف کی۔
اس سے قبل بی ایل اے نے گوادر ، نوشکی اور پسنی میں حملوں میں حصہ لینے والے فدائین کی تصویریں اور تفصیلات شائع کی تھیں۔
یاد رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی نے آپریشن ھیروف کے تحت کوئٹہ، نوشکی سمیت درجن بھر شہروں کو منظم اور مربوط حملوں کا نشانہ بنایا، جبکہ نوشکی میں تاحال بی ایل اے کے ارکان اور پاکستانی فورسز کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق بی ایل اے کے ارکان تاحال شہر کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں اور پاکستانی فورسز کے کیمپس پر حملے کر رہے ہیں۔














































