بی ایل اے نے آپریشن ہیروف میں شریک فتح اسکواڈ کے دو جنگجوؤں کی تصاویر جاری کر دی

271

بلوچ لبریشن آرمی نے فتح اسکواڈ کے دو جنگجوؤں کی تصاویر اور تفصیلات اپنے آفیشل چینل ہکل پر شائع کر دی ہیں۔

تنظیم کے مطابق، رازق نیچاری عرف ہارون، ولد احمد علی نیچاری، سکنہ منگچر، موجودہ رہائش کوئٹہ، بلوچ لبریشن آرمی کے فتح اسکواڈ سے وابستہ تھے۔ انہوں نے نوشکی اور خاران کے محاذوں پر خدمات انجام دیں اور بی ایل اے کے ہر اول دستے میں فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔ ریاستی جبر کے تسلسل میں ان کے ایک بھائی کو اجتماعی سزا کے طور پر جبری طور پر لاپتہ رکھا گیا ہے۔ اس کے باوجود ہارون نے قومی جدوجہد سے اپنی وابستگی برقرار رکھی اور میدانِ جنگ میں ثابت قدمی، نظم و ضبط اور قربانی کی مثال قائم کی۔

جبکہ ھیراس بادینی کوڈ نام: نودان ولد کامریڈ حمید بلوچ،ساکن کلی شریف خان، نوشکی نے 2024 میں بلوچ لبریشن آرمی میں شمولیت اختیار کی اور بی ایل اے کے فتح اسکواڈ کا حصہ بنے۔ وہ شہید نودان کے بھائی تھے، جو یونائیٹڈ بلوچ آرمی سے وابستہ تھے اور 2021 میں بی ایل اے کمانڈر گنجل کے ہمراہ شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔

ہکل میڈیا کے مطابق، نوشکی محاذ پر خدمات انجام دیتے ہوئے شہید ھیراس بادینی نے ثابت قدمی اور عزم کے ساتھ آپریشن ہیروف کے دوران فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے جان گنوائی۔ ان کا سفر قربانی کے تسلسل، وابستگی اور فرنٹ لائن پر غیر متزلزل موجودگی کی مثال قرار دیا گیا ہے