بی ایل اے میڈیا نے آپریشن ہیروف فیز ٹو میں شامل مزید 3 ارکان کی تصاویر جاری کر دیں

0

بلوچ لبریشن آرمی کے میڈیا ونگ ’ہکل‘ نے آپریشن ’ہیروف فیز ٹو‘ میں شامل تین مزید ارکان کی تصاویر اور تفصیلات شائع کر دی ہیں۔

میڈیا ونگ کے مطابق فدائی بَرات بلوچ عرف اسلم ولد مراد بخش، سکنہ آسکانی بازار، آبسر، تربت نے 28 جنوری 2023 کو بی ایل اے میں شمولیت اختیار کی اور اگست 2023 میں مجید بریگیڈ میں شامل ہوگئے۔

ہکل میڈیا کے مطابق تربت کی سرزمین ہمیشہ سے جرات، سیاسی شعور اور قربانیوں کی روشن علامت رہی ہے۔ یہ وہ دھرتی ہے جہاں کے لوگوں نے قومی آزادی کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے کبھی گریز نہیں کیا۔ اسی باوقار مٹی نے بَرات جیسے نڈر سرمچار کو جنم دیا، ایک ایسا جوان جو اپنی دھرتی کی آزادی کے لیے فکری اور شعوری طور پر ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار تھا۔ بَرات بلوچ نے بچپن ہی سے اپنے اردگرد قربانی اور مزاحمت کی کہانیاں سنیں، اور یہی شعور اور جذبہ اسے قومی آزادی کے حصول کے لیے میدانِ جنگ تک لے آیا۔

فدائی بَرات بلوچ آپریشن ہیروف II میں گوادر کے محاذ پر موجود تھے۔ گوادر کے محاذ پر بَرات اور ان کے ساتھیوں نے ایک منظم اور بھرپور جنگ لڑی جس کے اثرات آنے والے دنوں میں بلوچ جنگِ آزادی اور پورے خطے کی جیوپولیٹیکل صورتحال میں واضح نظر آئیں گے۔

فدائی بَرات نے اپنے لہو سے معرکۂ آزادی میں تاریخ رقم کی اور یہ ثابت کیا کہ بلوچ فدائی سرمچار اپنے آخری سانس تک محاذ پر موجود رہ کر دشمن پر کاری ضرب لگاتے رہتے ہیں۔

جبکہ فدائی یوسف بلوچ عرف یاگی

ولد اسحاق، سکنہ پروم، پنجگور

شمولیت بی ایل اے: 2024

مجید بریگیڈ میں شمولیت: 2024

عمر: 21 سال

محاذ: پروم اور پنجگور

آپریشن ہیروف II: گوادر

ہکل میڈیا کے مطابق فدائی یوسف بلوچ ثابت قدمی اور اپنے مقصد سے گہری وابستگی کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔ وہ مشکل ترین حالات میں بھی حوصلہ برقرار رکھنے اور اپنے سرمچار ساتھیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کی خصوصیت رکھتے تھے۔ ان کی شخصیت میں نظم و ضبط، برداشت اور حالات کے مطابق بروقت فیصلہ کرنے کی صلاحیت نمایاں تھی، جو انہیں میدانِ جنگ میں ایک ذمہ دار اور بااعتماد کردار کے طور پر ممتاز کرتی تھی۔

فدائی یوسف بلوچ پروم اور پنجگور کے محاذوں پر متحرک رہے۔ ان محاذوں پر انہوں نے قابض پاکستانی فوج کے خلاف متعدد جنگی معرکوں میں حصہ لیا اور اپنے عملی کردار سے تنظیمی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔

فدائی یوسف آپریشن ہیروف II میں گوادر کے محاذ پر شریک تھے۔ گوادر میں انہوں نے اپنے سرمچار ساتھیوں کے ہمراہ ایک طویل اور منظم جنگ لڑی۔ ان کی شرکت اور جرات مندانہ کردار کے باعث دشمن کو شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا اور اسے دفاعی پوزیشن اختیار کرنا پڑی۔ آپریشن ہیروف II اپنے طے شدہ مقاصد کے حصول میں کامیاب رہا، جس میں فدائی یوسف بلوچ کا کردار قابلِ ذکر بتایا گیا ہے۔

فدائی شعیب عرف شہزاد ابنِ ملک ناز

سکنہ نیو ٹاؤن، گوادر

شمولیت بی ایل اے: 2024

ابتدائی ذمہ داری: شہری گوریلا

مجید بریگیڈ میں شمولیت: 2025

محاذ: ساہیجی، مزنبند، کلبر

آپریشن ہیروف II: گوادر

ہکل میڈیا نے تیسرے فدائی کے بارے میں تفصیلات میں کہا ہے کہ شعیب عرف شہزاد مقصد سے غیر متزلزل وابستگی اور عملی جرأت کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔ نیو ٹاؤن گوادر سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان سرمچار نے 2024 میں بلوچ لبریشن آرمی میں شمولیت اختیار کی اور بطور شہری گوریلا دشمن کے خلاف اپنے عملی کردار کا آغاز کیا۔ شہری محاذ پر کام کرتے ہوئے انہوں نے نظم و ضبط، رازداری اور خطرناک حالات میں توازن برقرار رکھنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا، جو کسی بھی شہری گوریلا کے لیے بنیادی اوصاف شمار کیے جاتے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ شہری محاذ پر سرگرمی کے بعد انہوں نے تنظیمی فیصلے کے تحت 2025 میں مجید بریگیڈ کو اپنی خدمات پیش کیں۔ یہ فیصلہ ان کے عزم، فکری پختگی اور قومی آزادی کے لیے حتمی قربانی دینے کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ ساہیجی، مزنبند اور کلبر کے محاذوں پر انہوں نے عملی جنگی تجربہ حاصل کیا اور دشمن کے خلاف مختلف کارروائیوں میں حصہ لیا، جہاں انہوں نے ثابت کیا کہ وہ صرف ایک کارکن نہیں بلکہ ایک منظم اور ذمہ دار سرمچار ہیں۔

آپریشن ہیروف II کے دوران گوادر میں انہوں نے فدائی حملے میں شرکت کی اور دشمن کے خلاف فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ ان کی شرکت اس امر کا اظہار تھی کہ وہ محض مزاحمت کا حصہ نہیں بلکہ اس کے اعلیٰ ترین درجے کی قربانی کے لیے بھی تیار تھے۔ فدائی شعیب عرف شہزاد نے اپنے عمل سے یہ واضح کیا کہ بلوچ نوجوان نہ دباؤ سے جھکتے ہیں، نہ خوف سے پیچھے ہٹتے ہیں، بلکہ قومی آزادی کے حصول تک ہر مرحلے پر ڈٹے رہنے کا عزم رکھتے ہیں۔

ہکل میڈیا کے مطابق ان کی زندگی اور قربانی بلوچ قومی جدوجہد کا حصہ بن چکی ہے، اور ان کا نام ان سرمچاروں کی صف میں شامل ہو چکا ہے جنہوں نے اپنے خون سے مزاحمت کی تاریخ کو مضبوط کیا