بی ایل اے مجید برگیڈ کے کیچ حملے میں 32 پاکستانی فوجی ہلاک ہوئیں – اقوام متحدہ سلامتی کونسل

253

اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل نے اپنے رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ کیچ میں بلوچ لبریشن آرمی کے مجید برگیڈ کے حملے میں 32 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھیں۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کیچ کے علاقے دشت میں سی پیک روٹ پر بی ایل اے کی مجید برگیڈ نے پاکستانی فوج کے چھ بسوں و تین فوجی گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا جہاں خودکش کار بم دھماکے کے بعد بھاری ہتھیاروں سے لیس مسلح افراد نے دیگر بسوں میں سوار اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے پاکستان فوج نے مذکورہ حملے محض پانچ فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی تصدیق کی تھ۔

جبکہ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے زمینی ذرائع اور انٹیلی جنس ونگ “زراب” کے مطابق اس حملے میں پاکستانی فوج کے کم از کم 32 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں، جن میں کئی افسران بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال بلوچ لبریشن آرمی کی مجید برگیڈ نے تربت، بولان، نوشکی اور کیچ میں چار مہلک حملے کیئے جن میں بڑی تعداد میں پاکستانی فوج کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ مذکورہ حملوں میں جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنا اور اس میں سوار دو سو سے زائد فوجی اہلکاروں کی گرفتاری شامل ہے۔