حکام نے سابق وزیر اعلیٰ، وزراء، ارکان اسمبلی سے اضافی گن مین واپس لے لیے۔
بلوچستان پولیس کے اعلامیے کے مطابق صوبے میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی نفری کو پورا کر نے کے لیے پارلیمنٹرینز سے اضافی سیکورٹی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سابق وزیر میر علی حسن زہری سے 10، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری سے 1، سابق وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے 13 اہلکار اور ایک گاڑی، رکن اسمبلی محمد صادق سنجرانی سے 12 گن مین واپس لے گئے۔
جبکہ اسی طرح رکن اسمبلی جنگیز مری سے 34، سابق نگراں وزیراعلیٰ علی مردان ڈومکی سے 3 بی سی اہلکار، سابق صوبائی وزیر سید احسان شاہ سے 5 پولیس اہلکار بطور گن مین واپس لے لئے گئے ہیں۔
اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ گن مینوں کی واپسی کی رپورٹ 6 فروری تک جمع کروائی جائے۔



















































