بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کشیدہ، پنجاب سے بلوچستان جانے والے تمام راستے بند

168

بلوچستان میں آپریشن ہیروف فیز ٹو کے باعث سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ڈیرہ غازی خان میں پنجاب سے بلوچستان جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کے مطابق بلوچستان جانے والی شاہراہ فورٹ منرو اور تونسہ–موسیٰ خیل روڈ کو بند کر دیا گیا ہے، جبکہ فی الحال مسافر ڈی جی خان کے راستے بلوچستان نہیں جا سکتے۔

ڈی سی ڈیرہ غازی خان کے احکامات کے بعد بلوچستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں بواٹہ اور سخی سرور کے مقامات پر ٹریفک روک دی گئی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل رہی۔ پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور چمن کے لیے مسافر ٹرین روانہ نہ ہو سکیں۔

خیال رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے گزشتہ روز بلوچستان بھر میں اپنے “آپریشن ہیروف فیز ٹو” کے آغاز کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں اور جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں