بلوچستان میں حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ روس

156

پاکستان میں روس کے سفارتخانے نے بلوچستان میں 31 جنوری تا یکم فروری ہونے والے حالیہ حملوں کی مذمت کی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر قسم کا مقابلہ کیا جانا چاہیے۔ ہماری امید ہے کہ ان سفاکانہ کارروائیوں کے ذمہ داروں کو شناخت کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

سفارتخانے نے مزید لکھا کہ ’ہمارے دل متاثرین کے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ، گوادر سمیت بلوچستان کے بڑے شہروں میں گزشتہ دنوں آپریشن ہیروف 2 کا آغاز کیا گیا ہے۔ بی ایل اے کے مطابق، نوشکی فوجی کیمپ پر آج تیسرے روز بھی ان کا قبضہ برقرار ہے۔ اور کئی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا ہے ۔