افغان فورسز کا پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپیں، متعدد چوکیوں پر کنٹرول

1

افغان سیکیورٹی ذرائع نے کو بتایا کہ اسلامی امارتِ افغانستان کی فورسز نے جاری جوابی کارروائیوں کے دوران پاکستانی فورسز کی کم از کم آٹھ بارہ چوکیاں اپنے کنٹرول میں لے لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ چوکیاں صوبہ ننگرہار کے ضلع گوشته اور صوبہ کنڑ سے ملحقہ علاقوں میں کنٹرول میں لئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ننگرہار، نورستان، کنڑ، خوست، پکتیا اور پکتیکا سمیت مشرقی سرحدی صوبوں میں پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لڑائی کے دوران افغان فورسز نے متعدد پاکستانی پوزیشنیں اپنے کنٹرول میں لے لی ہیں۔

وزارتِ دفاع کے مطابق پاکستانی فوجی حکومت کی جانب سے فضائی حملوں کے بعد سرحدی علاقوں میں جوابی آپریشن شروع کیا گیا۔

افغان وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ خوست، پکتیا اور نورستان سمیت سرحد کے مختلف حصوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب 201 خالد بن ولید کور کے ترجمان نے کہا کہ مشرقی صوبوں میں سرحدی فورسز نے “پاکستانی فضائی حملوں کے جواب میں” باقاعدہ لڑائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم پاکستانی حکام کی جانب سے فوری طور پر اس دعوے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

افغان میڈیا نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جھڑپوں کا دائرہ کار وسیع ہو سکتا ہے، تاہم نقصانات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔