بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ آپریشن ھیروف فیز ٹو پینتیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پورے بلوچستان میں پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ شال، نوشکی سمیت دیگر متعدد مقامات پر سرمچاروں کا مضبوط کنٹرول بدستور قائم ہے، جہاں دشمن کی عسکری اور انتظامی موجودگی کو پسپا کیا جاچکا ہے۔ کئی علاقوں میں سرمچار اب بھی موجود ہیں اور قابض فورسز کو فیصلہ کن دباؤ و شکست کا سامنا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ اسی دوران بلوچ لبریشن آرمی کے زیرحراست ڈپٹی کمشنر نوشکی محمد حسین ہزارہ اور اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمون کو رہا کردیا گیا ہے۔ ان افسران کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس لیئے رہا کیا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی کی پولیس، لیویز یا مقامی سول انتظامیہ کے ساتھ براہ راست کوئی دشمنی نہیں ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی اپنی پالیسی میں بارہا یہ واضح کر چکی ہے کہ اگر پولیس یا مقامی فورسز سرمچاروں کے سامنے مزاحمت نہیں کریں گی تو انہیں کوئی گزند نہیں پہنچائی جائے گی۔ ان افسران کی باعزت رہائی اسی پالیسی کا عملی ثبوت ہے۔
انہوں نے کہاکہ جہاں کہیں پولیس کو نشانہ بنا کر مارا گیا ہے، اس کی وجہ یہ رہی ہے کہ وہاں پولیس نے قابض پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑے ہوکر سرمچاروں کے راستے میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی۔ جو بھی، چاہے وہ بلوچ کیوں نا ہو، قابض کا معاون بن کر سرمچاروں کے سامنے رکاوٹ بنے گا، اس کا انجام دشمن جیسا ہی ہوگا، اور ان سے رویہ دشمن جیسا ہی رکھا جائیگا۔ اسی وجہ سے بعض مقامات پر پولیس کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، جسکی ذمہ دار براہ راست طور پر وہ خود ہیں۔ ایک بار پھر پولیس، لیویز فورس، اور مقامی سول انتظامیہ کو واضح طور پر متنبہ کیا جاتا ہے کہ اگر وہ سرمچاروں کے سامنے نہیں آئیں گے تو انہیں نشانہ نہیں بنایا جائے گا، اور ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی طرح باعزت طریقے سے چھوڑ دیا جائے گا۔
ترجمان نے کہاکہ آپریشن ھیروف فیز ٹو کے دوران اب تک قابض پاکستانی فوج، ایف سی اور پولیس کے ۱۵۰ سے زائد اہلکار ہلاک کیئے جا چکے ہیں، جبکہ دشمن کے عسکری و انتظامی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ کوئٹہ کے مرکزی شہری علاقوں سمیت متعدد مقامات پر پاکستانی فوج مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جبکہ سرمچار اب بھی موجود ہیں اور پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ یہ محتاط اعداد و شمار ہیں جبکہ دشمن کے مجموعی نقصانات کا حجم کہیں زیادہ ہے، جن کی تفصیلات جمع کرنے کے بعد بہت جلد مناسب وقت پر میڈیا میں جاری کی جائیں گی۔
مزید کہاکہ آپریشن ھیروف فیز ٹو تاحال جاری ہے۔ بلوچ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور جس طرح اب تک بلوچ سرمچاروں کی بھرپور مدد کی جاتی رہی ہے، اسی جذبے اور یکجہتی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔














































