ہرنائی: زندہ پیر کے قریب چار نامعلوم لاشیں برآمد

146

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے زندہ پیر سے تقریباً 22 میل کے فاصلے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے لاشیں دیکھنے کے بعد انتظامیہ کو اطلاع دی، جس پر لیویز فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

لیویز کے مطابق لاشیں ایک ویران مقام سے برآمد کی گئیں، جنہیں مزید کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔