بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، ضلع گوادر سے مزید تین افراد لاپتہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کی تحصیل جیوانی کے علاقے پانوان سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ لاپتہ افراد میں رضوان عبدالراشید، صمد اور صابر امام شامل ہیں۔
لواحقین نے اپنے پیاروں کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم تمام انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی اور میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں، تینوں لاپتہ افراد کو بازیاب کرائیں اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے اس سلسلے کو روکا جائے۔


















































