بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک چوکی کو نشانہ بنایا۔ یہ حملہ ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ الندور میں واقع ایک فوجی چوکی پر شام چار بجے کیا گیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے دوران شدید دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
تاحال سرکاری سطح پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی حکام کی جانب سے واقعے پر باضابطہ مؤقف جاری کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند مسلح تنظیموں سرگرم ہیں۔ تاہم زیرِ مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔



















































