بلوچستان کے اضلاع پنجگور اور کیچ میں پاکستانی فورسز کے قافلوں پر حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
پنجگور کے کسٹم کے قریب قافلے کی ایک گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا، جبکہ کیچ کے علاقے ہوت آباد میں مسلح افراد نے گھات لگا کر تین گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلے پر فائرنگ کی۔
دونوں حملوں میں فورسز کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجگور دھماکہ آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، جب قافلہ معمول کے گشت پر تھا۔ دھماکے سے قافلے کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوئی اور فورسز کے اہلکار زخمی یا ہلاک ہوئے۔
کیچ میں واقعہ مختلف انداز میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فوجی قافلے پر گھات لگا کر تین گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کو نشانہ بنایا۔
حکام نے واقعہ کی تصدیق کردی، ہلاکتوں کی حتمی تصدیق تاحال نہیں کی، لیکن غیر سرکاری اطلاعات میں متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے بتائے گئے ہیں۔
ابھی تک کسی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔


















































