وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیرِ اہتمام قائم احتجاجی کیمپ آج بروز اتوار تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6052ویں روز میں داخل ہو گیا۔
احتجاجی کیمپ میں شریک افراد نے جبری گمشدگیوں کے مسلسل واقعات اور لاپتہ بلوچ افراد کی ماورائے قانون ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ تنظیم کا مطالبہ ہے کہ جبری گمشدگیوں کا مکمل اور مستقل خاتمہ کیا جائے، تمام لاپتہ افراد کو منظرِ عام پر لایا جائے اور انہیں آئینی و قانونی چارہ جوئی کا حق فراہم کیا جائے۔
وی بی ایم پی کے مطابق جب تک جبری گمشدگیوں کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اور لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ کو انصاف نہیں ملتا، ان کا پرامن احتجاج جاری رہے گا۔



















































