کوئٹہ، تربت: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کمسن لڑکے سمیت چار افراد بازیاب

125

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور کیچ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کمسن لڑکے سمیت چار افراد بازیاب ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال چار جنوری کو کلی قمبرانی سے جبری لاپتہ کیے گئے میر نصیب اللہ اور کمسن گہرام دیگر ساتھیوں سمیت بازیاب ہوگئے۔

علاوہ ازیں تُربت کے علاقوں سری کہن اور آسکانی بازار سے دو افراد ماجد ولد مولا بخش ساکن آسکانی پانچ مہینہ پندرہ دن کی گمشدگی اور نور احمد ولد علی جان ساکن سری کہن پچاس دن کی جبری گمشدگی کے بعد آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم کارکنوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ تمام لاپتہ افراد کو قانون کے مطابق منظرِ عام پر لایا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔