بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ کیا ہے جبکہ ایک اور واقعے میں مرکزی ٹرانسمیشن لائن کو بارودی مواد نصب کرکے تباہ کیا گیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ بیدار پل کے قریب گذشتہ رات ہوا۔ ذرائع کے مطابق ایک سینئر افسر کی گاڑی جس میں مبینہ طور پر کرنل رینک کا ایک افسر (ونگ کمانڈر) تھا، اس قافلے کا حصہ تھا۔
تاحال جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات کی ابھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
دریں اثناء ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میر حسن کے قریب اوچ پاور پلانٹ کو جانے والی دو مرکزی کمبوں کو بھی گذشتہ شب نامعلوم افراد نے دھماکے خیز مواد نصب کرکے نقصان پہنچایا جس کے بعد بجلی کی فراہم معطل ہوگئی۔

















































