ڈیرہ بگٹی میں گیس اور نصیر آباد میں ریلوے ٹریک کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

5

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب سرمچاروں نے ڈیرہ بکٹی کے علاقے سوئی میں محمد اور مندوانی کالونی کے درمیان سوئی تا ڈیرہ بگٹی روڈ جیلا پل کے قریب 24 انچ گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے تباہ کردیا۔

ترجمان کے مطابق سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ہادی بخش رند ٹاور کے قریب ریلوے ٹریک کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکے سے تباہ کردیا۔

انہوں نے مزید کہا ہماری تنظیم بی آر جی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔