پنجگور کے پہاڑی علاقوں میں پاکستانی فورسز کی نقل و حرکت

3

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد کو پنجگور کے علاقوں پاردان اور سگار کی جانب سے ملحقہ پہاڑی سلسلوں میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق یہ نقل و حرکت گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران دیکھی گئی، جس میں فوجی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ فورسز کے حمایتی مسلح گروہوں کے افراد بھی شامل تھے، جنہیں مقامی سطح پر ’ڈیتھ اسکواڈ‘ کہا جاتا ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں اہلکاروں کو دشوار گزار پہاڑی راستوں کی جانب بڑھتے دیکھنے کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ماضی میں اس نوعیت کی نقل و حرکت کے بعد اکثر فوجی آپریشنز کا آغاز ہوا ہے۔

تاہم اس حوالے سے تاحال حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔