بلوچستان کے شہر پنجگور میں پیر کے روز موٹر سائیکل میں نصب بم کے دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
واقعہ اللہ اکبر چوک کے قریب پیش آیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
















































