پنجگور: ایک شخص پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ

27

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے ایک شخص کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت شہزاد ولد سیٹھ خیر بکش کے نام سے کی گئی ہے، جن کے بارے میں اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں چند روز قبل پنجگور کے علاقے وشبود سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا تھا، تاہم اس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آ سکی۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ گزشتہ کئی برسوں سے ایک سنگین مسئلہ ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع سے درجنوں افراد لاپتہ ہونے کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں، جن میں سے بعض کی بازیابی مہینوں یا برسوں بعد ممکن ہو پاتی ہے، جبکہ کئی کیسز اب تک حل طلب ہیں۔