پنجگور اور قلات حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک – بلوچ لبریشن آرمی

189

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے پنجگور اور قلات میں قابض پاکستانی فوج کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنا کر جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے سوموار کے روز پنجگور میں کسٹم کے قریب قابض پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے میں قابض فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور مزید تین شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے آج رات قلات شہر میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے میس پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گرنیڈ داغ کر جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔