پاکستان فوج کی ذلتوں، قومی غلامی اور قبضے کے خلاف لڑیں اور اپنا تاریخی و فطری حق سندھودیش حاصل کریں – ایس آر اے کمانڈر کا پیغام

1

سندھودیش روولیوشنری آرمی کے چیف کمانڈر سید اصغر شاہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج 17 جنوری 2026ء سندھ کی تاریخ کی عظیم شخصیت سائیں جی۔ ایم۔ سید کی 122 ویں سالگرہ کا دن ہے۔ سائین جی۔ ایم۔ سید نے اپنے انقلابی فکر اور جدوجہد کے ذریعے سندھ، سندھی قوم اور اس کی ہزاروں سال پرانی بہادری، قربانی، جرات اور دانائی سے بھرپور تاریخ کو نہ صرف نئے سرے سے اجاگر کیا بلکہ اس کی آزادی، تحفظ اور بقا کے لیے “آزاد سندھودیش” کا پروگرام بھی پیش کیا۔ جو اب تک کے حالات و واقعات سے ثابت ہو چکا ہے کہ “آزاد سندھودیش” کا پروگرام ہی سندھیوں کی آزادی، ترقی اور خوشحالی کا واحد اور آخری حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سائیں جی۔ ایم۔ سید کی 122 ویں سالگرہ کے موقع پر اس پیغام کے ذریعے میں پوری سندھ بالخصوص سیاست اور انقلاب کے بے رحم، پیچیدہ اور دشوار مراحل کو سمجھنے اور سوچنے والے باشعور ذہنوں سے براہ راست مخاطب ہو کر آپ سب کے سامنے یہ غور طلب نقطہ رکھنا چاہتا ہوں کہ اس وقت دنیا کی تمام تاریخی قومیں کچھ عرصے کی خاموشی کے بعد دوبارہ اٹھ کھڑی ہوئی ہیں اور بیدار ہورہی ہیں۔ دنیا بھر میں سامراجی غیر فطری اتحادوں اور الحاقوں کے ساتھ ساتھ خاص طور پر تیسری دنیا کے ممالک کے شاندار تاریخی اور تہذیبی ورثہ رکھنے والے محکوم ملکوں کے عوام میں اپنے حقِ حاکمیت، ترقی، آزادی، خوشحالی، انصاف اور بہتر حکمرانی کے لیے نئے ابھار اور بے چینی نظر آ رہی ہے۔ جبکہ موجودہ صورتحال عالمی سطح پر قریب مستقبل میں بڑے اتحادوں کے ٹوٹنے اور نئی صف بندیوں کے جڑنے کی طرف اشارے کر رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں جہاں کچھ عرصے کی خاموشی کے بعد دوبارہ پوری دنیا میں جنگ اور ٹکراؤ کے نغارے بج رہے ہیں، وہاں سندھی قوم کے لیے بھی بھرپور تحرک میں آنے اور سوچنے کا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج میں سائیں جی۔ ایم۔ سید کی سالگرہ پر ان کی آدرشی اور انقلابی زندگی سمیت تمام باشعور سندھیوں کے سامنے سائیں جی۔ ایم۔ سید کے پاکستان سے الگ ہو کر “آزاد سندھودیش” قائم کرنے والے نظریے اور پروگرام پر غور کرنے، اس نظریے اور پروگرام کا جائزہ لینے اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے مزاحمتی گوریلا جنگ کا راستہ اختیار کرنے کی دعوت رکھتا ہوں۔ کیونکہ دشمن ملک پاکستان ہم سندھیوں کی معیشت اور قومی وجود پر اپنا قائم کردہ تسلط اور قبضہ مزید مضبوط کرنے کے لیے نہ صرف ہر طریقہ اور ذریعہ استعمال کر رہا ہے بلکہ اپنی پوری ریاستی مشینری کو قومی آزادی کی تحریک کے خلاف مسلسل بروئے کار لا رہا ہے۔ اس کا تازہ ترین مثال یہ ہے کہ سائیں جی۔ ایم۔ سید کی سالگرہ قریب آتے ہی پوری سندھ میں آزادی پسند قومی کارکنوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ جس میں کئی قومی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں اور کئی کو جبری طور پر اٹھا کر گمشدہ بھی کیا گیا ہے۔

“اس لیے کافی عرصے سے اور خاص طور پر اب، یہ انتہائی ضروری ہو گیا ہے کہ دشمن ملک پاکستان اور اس کی فوج کے خلاف سندھی قوم کی طرف سے اجتماعی کریک ڈاؤن کیا جائے۔ ہر زخم، ہر تقدس کی پامالی کا منہ توڑ جواب دیا جائے اور ایسا منہ توڑ جواب دینے کا واحد اور موثر طریقہ مزاحمتی گوریلا جنگ ہی ہے۔ لہٰذا آئیے دشمن ملک پاکستان اور اس کی فوج کی طرف سے جاری قومی ذلتوں، قومی غلامی اور قبضے کے خلاف لڑیں اور وہ حاصل کریں جس پر ہمارا تاریخی اور فطری حق ہے یعنی اپنا الگ اور آزاد وطن “سندھودیش”۔”

انہوں نے کہا کہ آخر میں، میں سائیں جی۔ ایم۔ سید کی 122 ویں سالگرہ کے اس اہم قومی دن کے موقع پر ھند، سندھ سمیت پوری دنیا میں مقیم سندھیوں کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔