جمعرات کے روز پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انکا استقبال کیا ۔
جبکہ اس موقع پر کوئٹہ شہر میں ٹریفک ، دکانیں بند رہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ کارو بار اور ٹریفک کی بندش سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اس دورے میں وزیراعظم سیاسی پارٹیوں کی قیادت سے ملاقات کریں گے اور بلوچستان میں دانش سکول، نیشنل ہائی وے N-25 اور دیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور کئی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔



















































