قومی آزادی کے لئے اجتماعی کوشش ضروری ہے۔ ڈاکٹر اللہ نظر 

315

بلوچ آزادی پسند رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ داکٹر اللہ نذر بلوچ نے بلوچ قوم سے جدوجہد آزادی میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ”پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں بلوچ قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے قومی حقوق اور آزادی کے لیے جاری جدوجہد میں بھرپور حصہ لیں۔

بلوچ رہنما نے کہا کہ ہمارا دشمن آخری سانس لے رہا ہے، ہماری قوم ایک فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہی ہے، اور اس وقت اتحاد، بیداری اور اجتماعی کوششیں پہلے سے زیادہ ضروری ہیں۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے بلوچ قوم سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ مقامی مخبروں اور دشمنوں پر بھی نظر رکھیں اور آزادی پسندوں کو ان کی نقل و حرکت کے بارے میں آگاہ کرتے رہیں، تاکہ ہماری اجتماعی کوششیں مضبوط اور محفوظ رہیں۔