قابض پاکستانی فوج و تنصیبات پر آئی ای ڈی حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

1

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے پنجگور اور کیچ میں قابض پاکستانی فوج اور اس کی تنصیبات کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بناکر نقصانات سے دوچار کیا۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گیارہ جنوری کو پنجگور کے علاقے کاٹاگری میں قابض پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو ایک ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا، دھماکے میں قابض فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ ایک اور حملے میں آج بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے دشت، کنری میں سی پیک روٹ پر قابض پاکستانی فوج کی جانب سے نصب کیے گئے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا، ٹاور پر لگے ہوئے کیمروں کو بھی سرمچاروں نے تباہ کردیا۔

مزید کہاکہ اس دوران قابض فوج نے پیش قدمی کی کوشش کی جس کو سرمچاروں نے پسپا کردیا، بزدل فوج نے دور سے مختلف اطراف میں متعدد مارٹر گولے فائر کیئے تاہم سرمچار جامع منصوبہ بندی کے تحت بحفاظت مذکورہ مقام سے نکلنے میں کامیاب رہے ۔

آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔