سبی: بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک، چار زخمی

41

سبی کے علاقے چینک چوک میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے باہر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔

سبی پولیس انتظامیہ کے مطابق چینک چوک گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، دستی بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سبی دھماکے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت وفا ولد خمیسہ ابڑو کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں نعیم، جنید، محمد ایان اور محمد رمضان شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئے، جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔