زامران: پاکستانی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ

78
file photo

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

آج صبح پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی پر اس وقت دھماکہ ہوا جب وہ زامران کے علاقے ساہ دیم میں اپنے کیمپ کی جانب جارہے تھے۔

دھماکے میں فورسز اہلکاروں کو نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات تاحال فراہم نہیں کی ہے۔