بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے چوبیس جنوری کو تمپ کے علاقہ بالیچہ میں قائم پاکستانی فوج کے کیمپ پر گرینیڈ لانچرز سے متعدد گولے داغے، جو اپنے اہداف پر جا لگے۔ اس حملے کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ فوجی کیمپ پر یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب کیمپ میں پاکستانی فوج کی سربراہی میں ایک میٹنگ جاری تھی، جس میں تیل کے کاروبار سے وابستہ گاڑی مالکان کو ٹوکن کا لالچ دے کر دیگر فوجی کیمپوں کے لیے راشن سپلائی کرنے سمیت دوسرے امور پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
ترجمان نے کہا کہ ہم بذریعہ میڈیا واضح کر چکے ہیں کہ جو کوئی بھی دشمن فوج کے لیے کسی بھی نوعیت کی سہولت کاری میں ملوث پایا گیا، وہ اپنے جانی و مالی نقصانات کا خود ذمہ دار ہوگا۔















































