تربت: پاکستانی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، دو افراد جان بحق

51

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں جوسک کے مقام پر ایم ایٹ شاہراہ پر پاکستانی فورسز نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر جان بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں نے چلتی ہوئی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ گاڑی سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں اس سے قبل بھی شاہراہوں پر گاڑیوں پر فورسز کی جانب سے فائرنگ کے واقعات اور جانی نقصان کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔