جبری لاپتہ نوجوان کے لواحقین کا احتجاج، سی پیک ایم 8 شاہراہ بند
کیچ کے علاقے تجابان، کرکی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے رحمدل ولد محمد بخش کے اہلخانہ نے ایک بار پھر سی پیک شاہراہ پر دھرنا دے دیا ہے۔
لواحقین کی جانب سے تربت کے قریب ایم 8 شاہراہ پر دھرنا دیکر سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔
واضح رہے کہ مذکورہ نوجوان کے اہل خانہ اس سے قبل 20 جنوری کو دھرنا دیا تھا جسے انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی پر ختم کردیا گیا تھا۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے انھیں یقین دھانی کرائی کے لاپتہ رحمدل کو منظرعام پر لایا جائے گا، تاہم کئی روز گزر جانے کے باوجود لاپتہ کئے جانے والا نوجوان تاحال منظرعام پر نہیں آسکا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ اگر انتظامیہ اپنے معاہدے پر عمل نہیں کرتا انکا دھرنا سی پیک شاہراہ پر جاری رہیگا۔

















































