تربت سے لاش برآمد، پنجگور سے ایک شخص اغوا

25

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں لاش برآمدگی اور اغوا کے واقعات پیش آئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے وشبود میں قائم ایک سروس اسٹیشن پر کام کرنے والے شخص کو مسلح افراد اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے وشبود سے نامعلوم گاڑی سوار مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر جاسم نامی شخص کو اغوا کیا، جاسم اس وقت اپنے سروس اسٹیشن پر کام کر رہا تھا کہ اسے اغوا کرلیا گیا۔

پولیس نے اغوا کاروں اور واقعے کے محرکات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

ادھر تربت میں پولیس نے بی اینڈ آر کالونی سے ایک لاش برآمد کرلی ہے، جسے شناخت اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔