بولان: مسلح افراد کے ہاتھوں تین مزدور اغواء

0

بولان کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے 3مزدوروں کو اغواء کرلیا۔

بولان پولیس کے مطابق بولان کے علاقے مچھ پولیس تھانے کی حدود میں کرش پلانٹ پرکام کرنے والے 3 مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے اغواء ہونے والے افراد اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔