بلوچ آزادی پسندوں کے اتحاد “بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کی سالانہ رپورٹ شائع، 174 حملوں میں 164 ہلاکتیں، چھاپے و ناکہ بندیاں شامل

50

بلوچ راجی آجوئی سنگر ( براس) نے سال 2025 کے دوران اپنی عسکری اور تنظیمی سرگرمیوں پر مبنی سالانہ انفوگرافک رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں بلوچستان میں ہونے والی کارروائیوں کی مجموعی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔

راجی آجوئی سنگر ( براس)، بلوچ مسلح آزادی پسندوں تنظیموں پر مشتمل اتحاد ہیں جہاں یہ آزادی پسند تنظیمیں مشترکہ طور پر کاروائیاں سرانجام دیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران براس کی جانب سے کل 174 حملے کیے گئے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں 167 پاکستانی اہلکار ہلاک جبکہ 95 افراد زخمی ہوئے۔ اسی عرصے میں 26 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔

انفوگرفک میں بتایا گیا ہے کہ سال 2025 کے دوران، 35 دھماکے کیے گئے، 14 چھاپہ مار کارروائیاں سرانجام دی گئی، 35 کارڈن اینڈ سرچ آپریشنز کیے گئے، 15 اہم انفراسٹرکچر تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مزید 30 سرکاری و عسکری گاڑیاں تباہ کی گئیں، اور 51 ہتھیار دشمن فورسز سے قبضے میں لیے گئے۔

رپورٹ میں اگست 2025 کے ایک نمایاں واقعے کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس کے مطابق براس نے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں ایک ماہ سے زائد عرصے تک کنٹرول قائم رکھا۔ اس دوران پاکستانی فورسز کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بڑی تعداد میں گاڑیاں، اسلحہ اور عسکری سازوسامان قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں جنگجوؤں نے علاقے میں گشت کیا اور عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کیے۔