آپریشن ھیروف 2: پندرہ گھنٹے بعد بھی کارروائیاں جاری، کنٹرول برقرار – بی ایل اے

290

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ آپریشن ھیروف فیز ٹو پندرہ گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بلوچستان کے مختلف شہروں اور اہم علاقوں میں جاری ہے۔ متعدد مقامات پر سرمچاروں کا کنٹرول بدستور قائم ہے اور دشمن کی نقل وحرکت شدید دباؤ میں ہے۔

ترجمان نے کہاکہ جاری کارروائیوں کے باعث زمینی صورتحال مسلسل تبدیل ہو رہی ہے اور دشمن کو مختلف محاذوں پر بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ آپریشن کی پیش رفت کے مطابق تفصیلی اور حتمی معلومات مناسب وقت پر جلد میڈیا کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔