بلوچستان کےضلع آواران کے تحصیل گشکور سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال 7 جنوری کو پاکستانی فورسز نے گشکور کے بازار سے عبدالباقی ولد امام بخش اور گنج بخش ولد میروک کو جبری لاپتہ کردیا ۔
لواحقین نے اپنے پیاروں کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم تمام انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی اور میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں، دونوں لاپتہ افراد کو بازیاب کرائیں اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے اس سلسلے کو روکا جائے۔

















































