بلوچستان کے ساحلی علاقے میں واقع کوسٹل ہائی وے کواری کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کیا اور وہاں موجود اسلحہ ضبط کر لیا۔
اسی دوران کوسٹل ہائی وے پہ گزرتے ہوئے فوجی قافلہ بھی گھات لگا کر مسلح افراد نے نشانہ بنایا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی فوجی اہلکار اس واقعے میں ہلاک ہوئے ہیں، تاہم حکام کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق ابھی نہیں کی گئی۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں نصب نگرانی کیمروں کے ایک ٹاور کو دھماکے سے شدید نقصان پہنچا دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
غیر سرکاری ذرائع کے مطابق واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات پہلے بھی پیش آئے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔













































