بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ اہلِ خانہ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات و جمعہ کی درمیانی شب کیچ کے علاقے گومازی میں پیش آیا۔
مقامی ذرائع اور لواحقین کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز نے رات گئے گومازی میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور فضل ولد مولابخش نامی شخص کو حراست میں لے کر اپنے ہمراہ لے گئے، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق فضل ولد مولابخش کو گرفتاری کی کوئی وجہ بتائے بغیر لے جایا گیا اور تاحال انہیں اس کی گرفتاری یا مقام سے متعلق کوئی باضابطہ اطلاع فراہم نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ ایک طویل عرصے سے انسانی حقوق کے اداروں سمیت مختلف عالمی اداروں کی جانب سے اٹھائے جاتے رہے ہیں۔



















































