بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران ایک ہی خاندان کے پانچ بھائیوں اور ان کے چچا کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔
یہ واقعہ گزشتہ رات پنجگور کے علاقے بونستان چونگی سر میں پیش آیا، جہاں پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران علی نامی شخص کے چھ بیٹے، امید علی، عالم، عادل، انس اور اویس جبکہ ان کے چچا اشرف ولد دین محمد کو حراست میں لیا گیا۔
اہلِ خانہ کے مطابق حراست میں لیے جانے کے بعد ان افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا اور تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔
بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات روزانہ رپورٹ ہوتے ہیں، جہاں انسانی حقوق کی تنظیمیں جبری گمشدگیوں پر تشویش کا اظہار کرتی رہی ہیں۔ ان تنظیموں کے مطابق بلوچستان میں برسوں سے ایسے افراد کی ایک بڑی تعداد لاپتہ ہے جن کے اہلِ خانہ انصاف کے منتظر ہیں۔

















































