بلوچستان کے ضلع پنجگور میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے منسلک سڑک پر واقع رخشاں ندی کے پل کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دراز علاقوں تک سنی گئی۔
واقعے کے فوراً بعد پاکستانی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کو قابو میں رکھا گیا ہے اور مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور اس کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ پل کو پہنچنے والے نقصان کا تکنیکی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پل کے کچھ حصے متاثر ہوئے ہیں جس کے باعث ٹریفک کو عارضی طور پر روک دیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں محدود آمدورفت بحال کر دی گئی۔
سی پیک روڈ کو بلوچستان کی اہم ترین شاہراہوں میں شمار کیا جاتا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گذشتہ دنوں پنجگور کے علاقے گوارگو میں ایک پل کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔


















































