بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہےکہ سرمچاروں نے یکم جنوری کی شام 5:00 بجے وڈھ میں وھیر کے مقام پہاڑوں میں مورچہ زن ہو کر شاہراہ پر کام کرنے والی کمپنی کے کارندوں کی حفاظت پر مامور فورسز کے ایک گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
انہوں نے کہاکہ ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے شام 9:30 بجے وڈھ میں بسم اللّہ ہوٹل کے قریب بلوچستان سے قیمتی پتھر اور معدنیات لے جانے والی ایک گاڑی کو حملے میں نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا۔
مزید کہاکہ دو جنوری کو شام پانچ بج کر بیس منٹ کے قریب سرمچاروں نے کولواہ کے علاقے میں واقع کڈئے ہوٹل کے قریب قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران سرمچاروں نے آر پی جی اور دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔
ترجمان نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ وڈھ اور کولواہ میں قابض فوج اور معدنیات لے جانے والی گاڑی پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔















































