کوئٹہ سے جبری لاپتہ مفتی زبیر کے اہلخانہ ان کی عدم بازیابی کے باعث تشویش میں مبتلا ہیں۔
مفتی زبیر ولد مراد خان جتک جو ضلع خضدار کے علاقے صالح آباد کے رہائشی ہیں، تاحال لاپتہ ہیں اور ان کی بازیابی کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ انہیں 20 نومبر 2025 کی رات تقریباً بارہ بجے، کوئٹہ کے علاقے لک پاس سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔
ان کے اہل خانہ انتہائی فکر مند اور بے چین ہیں۔ انہوں نے انسانی حقوق کے کارکنوں، سیاسی و سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ مفتی زبیر جتک کی جلد و باحفاظت بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
















































