معروف اشاعتی ادارہ علم و ادب کے رکن چنگیز بلوچ بازیاب

27

کراچی کے معروف کتب بازار، اردو بازار میں واقع اشاعتی ادارہ علم و ادب کے مرکزی دفتر کے رکن چنگیز بلوچ 165 دنوں کی جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ انہیں گزشتہ سال 21 جولائی کو پاکستانی فورسز نے ان کی دکان سے اُس وقت جبری طور پر لاپتہ کیا تھا، جب وہ وہاں کتابوں کی فروخت میں مصروف تھے۔

واضح رہے کہ علم و ادب کراچی کا ایک معروف اشاعتی ادارہ ہے، جو اردو، بلوچی اور دیگر علاقائی زبانوں میں کتابیں شائع کرتا ہے۔ اس ادارے میں نایاب کتابیں بھی مناسب اور کم قیمت پر دستیاب ہوتی ہیں۔