مستونگ کے علاقے دشتِ عمر ڈور میں قائم ایف سی چیک پوسٹ سے اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک رکشہ چیک پوسٹ کے قریب سے گزر رہا تھا۔ فائرنگ کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور، جو کلی ڈنڈ کا رہائشی تھا، موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
واقعے کے بعد جاں بحق نوجوان کے لواحقین اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے لاش کو نواب ہوٹل کے مقام پر قومی شاہراہ پر رکھ کر روڈ بلاک کر دیا، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک شدید متاثر ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے خلاف احتجاجی دھرنا تاحال جاری ہے۔



















































