ہوشاپ و خاران حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے 5 اہلکار ہلاک – بلوچ لبریشن آرمی

240

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ سرمچاروں نے ہوشاپ اور خاران میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنا کر جانی نقصان سے دوچار کیا۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گزشتہ روز کیچ کے علاقے ہوشاپ میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو راکٹ اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ راکٹ لگنے سے قابض فوج کا ایک حفاظتی مورچہ تباہ ہوگیا۔ حملے میں قابض فوج کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گزشتہ شب خاران کے علاقے لجے میں شوآپ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے میں قابض فوج کے تین اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم تین مزید زخمی ہوگئے۔

آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔