بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے بھاری مشینری کو نشانہ بناتے ہوئے دو ڈمپر گاڑیوں اور ایک ایکسکیویٹر کو پیٹرول چھڑک کر نذرِ آتش کر دیا، جس کے نتیجے میں مشینری مکمل طور پر ناکارہ ہو گئی، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مقامی ذرائع کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد رات کے وقت تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والی بھاری مشینری کے قریب پہنچے اور اچانک کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں پر پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔ آگ بھڑکنے کے فوراً بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ تیزی سے پھیل گئی جس کے باعث دونوں ڈمپر اور ایکسکیویٹر مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئے۔

















































