کیچ: ایک شخص پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ

150

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے ایک نوجوان کو حراست میں لے کر کردیا گیا ہے۔

لاپتہ شخص کی شناخت یاسر ولد ناصر کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریباً تین بجے تحصیل مند کے علاقے گواک میں ایک چھاپے کے دوران پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں ایک عرصے سے ایک سنگین مسئلہ ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق، بلوچستان میں درجنوں افراد ایسے ہیں جنہیں مختلف اوقات میں فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے کے بعد لاپتہ قرار دیا گیا۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں بارہا مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ لاپتہ افراد کو فوری طور پر منظرِ عام پر لایا جائے یا اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔