بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور مستونگ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں طالب علم سمیت تین نوجوان جبری لاپتہ ہوگئے۔
یونیورسٹی آف بلوچستان میں شعبہ تعلیم کے طالب علم سید احمد شاہ ولد سید ظاہر شاہ کو یکم دسمبر کی رات تقریباً دس بجے پاکستانی خفیہ اداروں نے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
طالب علم کو بلوچستان یونیورسٹی کے گیٹ کے سامنے سے جبری لاپتہ کیا گیا۔ موقع پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ ایک کالی شیشوں والی گاڑی سے مسلح افراد اترے اور نوجوان زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے۔
ادھر مستونگ کے علاقے دشت، جلب گندان سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں ندیم کرد ولد مہیم خان کرد سکنہ جلب گندان اور فرید کرد ولد محمد رفیق کرد سکنہ ریلوے سوسائٹی کوئٹہ کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
















































